the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



مکرمہ میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم جس کی تیاری پر2 کروڑ 20لاکھ ریال خرچ ہوئے ہیں ۔غلاف کعبہ ریشمی،سوتی دھاگوں،سونے اورچاندی کے ریشوں سے تیارکیاجاتاہے۔غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطورہدیہ پیش کیاجاتاہے۔اتارے گئے غلاف کے ٹکڑوں کو سعودی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے سربراہان کوبطور ہدیہ بھجوائے جاتے ہیں ۔غلاف کعبہ کی 658مربع میٹر ہے اوریہ 47حصوں پر مشتمل ہے۔اس کی لمبائی 14میٹرطویل اور95سنٹی میٹر چوڑائی ہوتی ہے ۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی یہ پروقار تقریب ہر سال9



ذوالحج کو منعقد کی جاتی ہے ۔ یہ مقدس غلاف چار دیواروں کے ساتھ ساتھ بڑے دروازے پر بھی ڈالا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں عازمین حج کی میدان عرفات آمدکا سلسلہ جا ری ہے ۔میدان عرفات میں حج کا عظیم رکن ادا کیا جائے گا۔مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نمرہ مسجد میں خطبہ حج پڑھیں گے ۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفات ہو گا ۔حاجی وہاں حج کا خطبہ سنیں گے، غروب آفےاب کے ساتھ ہی عازمین حج مزدلفہ روانہ ہوں گے ۔مزدلفہ میں رمی کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے اور جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے ۔پاکستان سے ایک لاکھ 47ہزار حاجی اس مقدس فریضے کوسرانجام دے رہے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.